عمرانیات » ننگا پاکستان

ننگا پاکستان

نیٹو سپلائی پھرسے کھول دی گئی۔۔۔وینا ملک صاحبہ ، جو بمع اہل و عیال نوی نوی “تحریکِ انصاف” میں شامل ہوئی ہیں۔۔۔ نے نیٹو سپلائی کی اجازت دوبارہ ملنے پر بیان دیا کہ میں تو صرف اپنے کپڑے اتارتی ہوں لیکن سیاستدانوں نے تو پورے پاکستان کو ننگا کر دیا۔۔۔ لیجیے صاحب، یہ کون سی بات ہوئی۔۔۔ پاکستان تو کب کا ننگا  ہو چکا۔۔۔ عوام کے لیے ننگا ہونا تو اب کچھ بھی مشکل نہیں رہا۔۔۔  کوئی بھی بازار ہی لیجیے کہ کسی بھی خاتون کو مرد حضرات اپنی نگاہوں سے ہی ننگا کر دیں گے۔۔۔ تو ثابت یہ ہوا کہ ننگا ہونا کوئی ننگی بات نہیں رہی۔۔۔

کل ایک دوست سے سکائپ پر ویڈیو چیٹ ہو رہی تھی تو فرمانے لگے کہ عمران خان آوے ہی آوے۔۔۔ بلکہ آ چکا۔۔۔ میں نے کہا، کہاں آیا۔۔۔ اور نا ہی اس کے آنے کا کوئی بھی امکان ہے۔۔۔ دوست صاحب برا مان گئے کہ ہم منفی سوچ کے حامل لگتے ہیں، اسی لیے عمران خان کی مخالفت کر رہے ہیں۔۔۔ میں نے کہا بھیا، ہم عمران خان کرکٹ کپتان کے ہی نہیں بلکہ عمران خان سیاستدان کے بھی بڑے فین ہیں۔۔۔ ہمیں ان کے دکھائے ہوئے خواب(جو شاید ہماری عمر میں تو پورے نہیں ہوں گے) بڑے بھاتے ہیں۔۔۔  لیکن حقیقت کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا۔۔۔  کہ عمران خان ہمیں کافی سیدھا لگتا ہے۔۔۔ جبکہ ہمارے دیگر مایہ ناز اور تجربہ کار سیاستدان “سیاست” کو ایک گندا کاروبار بنا چکے ہیں۔۔۔ اس کاروبار  / سیاست  کو ایمانداری سے چلانا  بڑا مشکل ہے۔۔۔  اور اس گندے کاروبار کو چمکانے میں ہماری عوام کا  سو فیصد حصہ ہے۔۔۔  جس قوم کے  صدر سے لے کر فقیر تک کے  خون اور  فطرت  میں کرپشن  اور بے ایمانی ہو، وہاں ایک سیدھا سادہ عمران خان کیا خاک انقلاب برپا کرے گا۔۔۔ کیا خاک اپنے خوابوں کو پورا کرے گا۔۔۔  وہ عوام جو پانچ سو روپے میں اپنی  زندگی کے پانچ سال  اور کچھ اچھا کرنے کے مواقع بیچ دے۔۔۔ وہ کیا خاک عمران خان کو ووٹ دیں گے۔۔۔ کیا خاک ایمانداری کو موقع دیں گے۔۔۔

خیر  تو بات ہو رہی تھی کہ نیٹو سپلائی پھر سے کھول دی گئی۔۔۔ یار لوگ فیس بک اور ٹوئیٹر پر بڑے طعنے مار رہے ہیں حکومت کو۔۔۔ مارنے بھی چاہیے ۔۔۔ لیکن یار لوگوں کی سادگی پر بھی افسوس ہوتا ہے۔۔۔ کہ اب ایسا بھی  کیا نیا ہوا کہ پھر سے اداس ہو کر بیٹھ گئے۔۔۔ یارو ریمنڈ ڈیوس کیس بھول گئے کیا۔۔۔  ڈاکٹر عافیہ کسی کو یاد نہیں کیا۔۔۔  چلو ایمل کانسی کیس تو میں یاد کرو ا ہی سکتا  ہوں۔۔۔  اور بھائیو، مستقل ڈرون حملوں کے بعدبھی آپ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس ننگا نا ہونے کی کوئی وجہ باقی ہے۔۔۔  بس محسوس اب ہوا ہے کہ ننگے ہیں۔۔۔ لیکن فکر نا کریں۔۔۔ ننگا ہونے کی شرم بھی کچھ دنوں میں چلی جائے گی۔۔۔ اور ننگا ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے، من الحیث قوم  اس کا بھی احساس انشاءاللہ جلد ہی ہو جائے گا۔۔۔  ہاں اجتماعی خودکشی آسان  کام ہے۔۔۔ کیونکہ انقلاب تو ہم لانے کے نہیں۔۔۔ خودکشی آسان طریقہ  فرار ہے۔۔۔



14 تبصرے برائے “ننگا پاکستان”

  1. 1علی

    خود کشی سے پیسے ملتے ہوں تب تو کریں ورنہ کچھ اور طریقہ بتائیں

  2. 2عمران اقبال

    علی، زرا سمجھیں۔۔۔ کہ ننگا ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے۔۔۔ اور جو ہوتا ہے اس کے بعد خودکشی کرنا ہی بہتر لگتا ہے۔۔۔

  3. 3ڈفر - DuFFeR

    کیا ننگا ننگی ننگے لگائی وی؟
    تصویری ثبوتوں کے بغیر بات نہ کیا کر 😉

  4. 4یاسر خوامخواہ جاپانی

    جانڑ دو ساڈی نی آنڑی جناب ؛ڈڈ

  5. 5یاسر خوامخواہ جاپانی

    جانڑ دو ساڈی واری نی آنڑی جناب ؛ڈڈ

  6. 6عبدالقدوس

    ڈفر کی بات کی تائید کرتا ہوں. :ڈ

  7. 7عمران اقبال

    عبدالقدوس صاحب اور ڈفر… یار کم از کم ادھر تو ٹھرک جھاڑنا چھوڑ دو… معاملہ سنگین اور سنجیدہ نوعیت کا ہے… :devil:

  8. 8ضیاء الحسن خان

    یار ایک تو تم لوگ ہر مسئلے کو اتنا سیریس کیوں لیتے ہو ….. یہ تو ہونا ہی تھا اور بھائی دینا کا کوئی بھی فرد تھری پیس پہن کے پیدا نہیں ہوا….. سب کے سب پیدائشی ننگے ہیں

  9. 9عمران اقبال

    آپ کا اشارہ قیامت کی جانب تو نہیں۔۔۔؟

  10. 10یاسر عمران

    وہ عوام جو پانچ سو روپے میں اپنی زندگی کے پانچ سال اور کچھ اچھا کرنے کے مواقع بیچ دے۔۔۔ وہ کیا خاک عمران خان کو ووٹ دیں گے۔۔۔ کیا خاک ایمانداری کو موقع دیں گے

    اس بات کی تائید کرتا ہوں، عوام خود ہی کرپٹ ہیں

  11. 11یاسر عمران

    جناب یہ پوسٹ آپکی توجہ چاہتی ہے
    http://urdublogz.wordpress.com/2012/04/09/why-gravatar-not-visible

  12. 12ڈفر - DuFFeR

    او جا اوئے، وڈا آیا توں بگ بینگ تھیوری دا چاچا

  13. 13عمران اقبال

    پاکستان ننگا ہو رہا ہے اور تجھے بنگ بینگ تھیوری کی فکر ہے۔۔۔ پاکستان مزید ننگا ہو گیا تو بگ “بینگ” ہی ہو گا۔۔۔ 🙂

  14. 14nasi

    مجھے تو سمجھ نهیں أ رھی کے کس کے بارے میں بولو

تبصرہ کیجیے

 
error: خدا کا خوف کھاو بھائی، کیا کرنا ہے کاپی کر کے۔۔۔