سانحہ سیالکوٹ

انصاف ملے گا؟

جب سے پاکستان آیا ہوں… کچھ دانشور اور معتبر لوگوں سے یہ سوال پوچھا… کہ سانحہ سیالکوٹ کے بارے میں ان کی کیا راے ہے… منیب اور معیز بےقصور تھے… یا دال میں کچھ کالا ان کی طرف سی بھی تھا… اور پہلے حضرت نے، جو سیالکوٹ کے قریبی شہر ڈسکہ سے تعلق رکھتا ہے… ان کا جواب تھا… “زیادتی ہویی ہے بچوں کے ساتھ… ان کا کوئی قصور نہیں تھا… “… پھر دوسرے شخص، جن کا تعلق بھی ڈسکہ سے ہی ہے… ان کا جواب تھا… “زیادتی ہویی ہے بچوں کے ساتھ… ان کا کوئی قصور نہیں تھا… “… اور پھر تیسرے شخص… جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے… ان کا جواب تھا… “زیادتی ہویی ہے بچوں کے ساتھ… ان کا کوئی قصور نہیں تھا… “… آپ سمجھ گئے ہونگے… کہ باقی دو یا تین حضرات کا جواب کیا ہوگا…

میں نے ان سے پھر یہ سوال کیا… کہ جناب منیب اور معیز کو انصاف ملے گا؟ اور پہلے شخص نے مسکرا کے کہا… ” بھائی جان یہ پاکستان ہے… “… دوسرے شخص کا جواب تھا… ” بھائی جان یہ پاکستان ہے… ” اور آپ سمجھ گئے ہونگے… کہ باقی حضرات کا جواب بھی ایسا ہی تھا…. اور میں سمجھ گیا کہ انصاف پاکستان کی کوئی عدالت نہیں دے گی… اب انصاف الله کی عظیم و شان عدالت میں ہی ہوگا…. ہمیں پھر سی صبر کرنا ہوگا…. اور الله بیشک…. صبر کرنے والوں کی ساتھ ہے…

ہم اور ہمارا میڈیا

بسم الله الرحمن الرحیم

سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم بحثیت ایک قوم کہاں جا رہے ہیں…اور ہماری سماجی ذمداریاں کہاں چلی گیی ہیں…

ہر پاکستانی چینل پر اب تک سیالکوٹ دہشت گردی کی کوئی نہ کوئی نئی ویڈیو آ رہی ہے… مزید تشدد دکھایا جا رہا ہے… واہ واہ حاصل ہو رہی ہے کہ میڈیا کتنا سپورٹ کر رہا ہے مظلوم خاندان کو… بیشک میڈیا کا کردار بہت اچھا ہے اس سانحے کو منظرام پر لانے کی لئے… لیکن کیا اب 4 دن گزر جانے کی بعد اب اس کی مزید ضرورت ہے… کیا صرف اتنا کافی نہیں کہ ان مظلوم بچوں کے ماں باپ کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کی جائے نہ کے ان کے زخموں پر اور نمک لگایا جائے اور نئےنئے بہیمانہ سین دکھا کر اور باقی دنیا کو تشدد کے نئے راستے سیکھا کر اپنی TRPs میں اضافہ کیا جائے…

قوم کیا پہلے ہی کم ڈپریس ہے جو مزید ڈپریشن میں اضافہ کیا جا ہے اور ان معصوم بچوں کی خون سی لت پت لاشیں بھی بڑے فخر سے دکھایی جا رہی ہیں…

سچ لکھ رہا ہوں کہ آج تراویح کی نماز کے بعد مجھ جیسے بے حس انسان نے بھی یہ خاص دعا کی کہ الله ان ظالموں کو، جو اپنے آپ کو کسی تیس مار خان کی اولاد سمجھ کر نہتے بچوں پر ڈنڈے اور اینٹیں برساتے رہے، ان کے ساتھ بھی وہی بلکے اس سے بھی برا سلوک ہو… اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی… آمین

سانحہ سیالکوٹ

بسم الله الرحمن الرحیم

کیوں ہو رہا ہے یہ سب کچھ… کیا ہم اسی قابل ہیں کے اب لوگ ہماری لاشوں پر بھی جوتے برسائیں… ہماری لاشوں کی بھی بیحرمتی کی جائے… سیالکوٹ سانحے کی ویڈیو جب دیکھی تو اس کے بعد سب اب تک آنکھوں کے سامنے سے وہ منظر نہیں ہٹ رہا… ابھی تک یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ ایسا ہوا کیوں… ہماری انسانیت کہاں چلی گیئ ہے… ہم بحثیت انسان اور اس سی بھی پہلے بحثیت مسلمان کیا سب کچھ بھول گیۓ ہیں… کیا ہماری قدریں یہی ہیں… کیا اپنے غصّے کی آگ بجھانے کے لیئے ہم اس حد تک جا سکتے ہیں کہ کسسی کا قصور جانے بغیر اس کی جان لینے سے بھی گریز نہ کریں… کیا یہی ہے ہماری انسانیت……. بد دعائیں نکلی اس معاشرے کے لئے جس کہ سامنے یہان معصوم بچوں پرتشدد ہوتا رہا ہے اور وہ چپ رہا… خود باپ بننے کے بعد اب یہ احساس اور زور پکڑ گیا ہے کے جس ماں کے جوان بچوں کو ان ظالمو نے چھین لیا، جس باپ کے بازووں کو اس معاشرے کی بے حصّی نے کاٹ دیا، ان پر کیا بیت رہی ہوگی… وہ کس آگ میں جل رہے ہونگے…

صحیح ہو رہی ہے ہم پاکستانیوں کہ ساتھ… ہم اسی قابل ہیں… سیلاب، زلزلہ، آسمانی بجلی، کرپٹ سیاستداں یہی ہمارے اعمال کی سزا ہے… الله کا وعدہ ہے… ہماری جیسی قوم کے لئے… جیسا کرو گے ویسا بھرو گے…