عمرانیات » ارض عالی شان

زینب اور یہ دنیا

ہفتہ, 20 جنوری 2018, 1:43 | زمرہ: ارض عالی شان, میری سوچ
ٹیگز : , ,

مجھے یہ دنیا پسند نہیں۔۔۔ بلکل بھی پسند نہیں۔۔۔ یہ دنیا رہنے قابل نہیں۔۔۔ یہ دنیا میرے، آپ کے اور کسی کے بھی بچوں کے رہنے کے قابل نہیں۔۔۔ نا یہ دنیا اچھی۔۔۔ اور نا زندگی اچھی۔۔۔ نا سانس اچھی۔۔۔ نا موت اچھی۔۔۔ یہ دنیا کیسی دنیا ہے۔۔۔ جو فرشتہ صفت بچوں تک نا بخشے۔۔۔ […]

میاں صاحب کی ڈائری

8 جون 2015 آج کا دن بھی سستی اور کاہلی میں گزرا۔۔۔ روز مرہ کی یہی روٹین بن چکی ہے۔۔۔ اماوس کی رات ڈھلتی نظر نہیں آتی۔۔۔ اور ڈھلے بھی کیسے، عوام کو یہ ثابت کر کے دکھانا ضروری ہے کہ ان کی کرتوتوں کا کرم انہیں صرف آخرت میں ہی نہیں۔۔۔ بلکہ ہماری حکومت میں […]

کوئی شرم حیا ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے – حصہ دوم

مصنف: ZAF / مانوبلی پہلاحصہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں کافی دن سے چند موضوعات سوچوں کا محور بنے ہوئے تھے۔ وقت اور دھیان نہ ہونے کے سبب انہیں تحریری شکل نہیں دے پا رہی تھی۔ ان موضوعات میں سرِ فہرست بینظیر کے خلاف قومی اسمبلی میں لائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کی سازش جو ‘آپریشن […]

کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے

مصنف: ZAF / مانوبلی   کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے…   مجھے لکھنا نہیں آتا، نہ ہی میٹھے میٹھے الفاظ میں لپیٹ کر بغض نکالنا آتا ہے۔ بلاگز لکھنے کا ہرگز کوئی شوق یا ارادہ نہیں لیکن مجھے تاریخ پڑھنے کا جنون ہے۔ پاکستانی سیاست کی رولر کوسٹر تاریخ پر ہر طرح کی […]

لانگ مارچ کیوں۔۔۔؟

سوال: جب حکومت خان صاحب کے مطالبات مان رہی ہے تو خان صاحب لانگ مارچ کیوں کررہے ہیں۔۔۔ جواب: خان صاحب پچھلے ڈیڑھ سال سے حکومت سے مطالبات کر رہے ہیں کہ حلقے کھولے جائیں۔۔۔ دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں۔۔۔ یہاں تک کہ خان صاحب جب سپریم کورٹ گئے تو افتخار چوہدری صاحب نے کیس […]

مزارِ قائد اور جسم فروشی

جمعرات, 31 جنوری 2013, 13:04 | زمرہ: ارض عالی شان, سفرنامہ
ٹیگز : , ,

“کاشی یار، کراچی آیا ہوں۔۔۔ تو قائدِ اعظم کے مزار پر ہی لے چل۔۔۔ سلام ہی کر آوں انہیں۔۔۔ “ سڑکوں پر مٹر گشتی کرتے ہوئے میں نے کاشی سے درخواست کی۔۔۔ اور کاشی نے گاڑی مزارِ قائد کی طرف موڑ لی۔۔۔  ایک گیٹ پر اندر داخل ہونے لگے تو ڈیوٹی پر کھڑے اہلکار نے […]

مری میں آمد – شنگریلا ریسورٹ

پیر, 10 دسمبر 2012, 17:21 | زمرہ: ارض عالی شان, سفرنامہ
ٹیگز : , ,

شنگریلا ریسورٹ ، مال روڈ مری سے تقریباً دس منٹ کی ڈرائیو پر ایک چھوٹا سا ہِل سٹیشن ہے۔۔۔   16 کمروں پر مشتمل  یہ ریسورٹ نہایت خوبصورت اور پرسکون ہے۔۔۔ چاروں طرف سبزہ   اور قدرتی حسن۔۔۔ میرے لیے یہ منظر یوں بھی بلکل نیا ہی تھا۔۔۔ میں نے ساری عمر مصنوعی ترقی اور خوبصورتی تشکیل […]

سفر نامہ / Suffer-nama

یوں تو بندہ (مراد بذات خود، یعنی میں یعنی عمران اقبال) ہر طرح کے سفر سے کوسوں دور بھاگتا ہے۔۔۔ یہاں تک کہ اگر تین گھنٹے کی فلائیٹ گزار کر لاہور بھی جانا پڑے تو جان پر بن آتی ہے۔۔۔ آخر کیا کریں ان تین گھنٹوں میں۔۔۔ سوائے سیٹ پر بیٹھے بیٹھے کروٹیں بدلنے کے۔۔۔ […]

کالا صاب – پارٹ ٹو

یوں تو جو بھی استادِ محترم نے لاہور ائیرپورٹ پر دیکھا ، میرا تجربہ کچھ زیادہ مختلف نا تھا۔۔۔ ما سوائے کہ استادِ محترم صبر کا پیمانہ ہاتھ میں تھامے امیگریشن کی قطار میں کھڑے اپنے سبزپاسپورٹ پر “اسلامی جمہوریہ پاکستان” میں آفیشل داخلے کا ٹھپہ لگوانے کے منتظر رہے۔۔۔ اور میں اپنے سب اصول […]

ایسا تضاد کیوں۔۔۔؟

ہفتہ, 9 جون 2012, 1:24 | زمرہ: ارض عالی شان
ٹیگز : , , , ,

شام میں سنی مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے اور ساری دنیا کو سانپ سونگھا ہے کہ کوئی بھی آواز اٹھانے کو تیار نہیں۔۔۔ حتیٰ کہ مسلمان ممالک بھی کچھ کہنے سے ہچکچا رہے ہیں۔۔۔ یہی ایران جو امریکہ کو تڑیاں لگاتا ہے تو عرب ممالک ایران کی ماں بہن ایک کر دیتے ہیں۔۔۔ […]

 
error: خدا کا خوف کھاو بھائی، کیا کرنا ہے کاپی کر کے۔۔۔