وقار اعظم اور میرا نیا بلاگ

میرے نئے بلاگ پر خوش آمدید

وقار اعظم بڑا ہی اچھا آدمی ہے۔۔۔ مجھ سے آج تک ملا بھی نہیں۔۔۔ فیس بک پر کبھی کبھی گپ لگ جاتی ہے۔۔۔ ہاں ایک چیز جو ہم دونوں میں مشترکہ ہے، وہ  ہماری سوچ ہے۔۔۔ وہ کچھ زیادہ ہی صلاحیتوں سے مالا مال بندہ ہے۔۔۔ اللہ کا خاص کرم تو ہے ہی اس پر، لیکن شاید بندے نے محنت بھی بڑی کی لگتی ہے۔۔۔۔

کافی عرصے سے میں اپنے بلاگ کو کچھ “ پروفیشنل” لک دینا چاہ رہا تھا۔۔۔ وقار اعظم نے مشورہ کیا کہ اپنا نیا بلاگ بنالوں، ایک آزاد سروس پرووایڈر سے۔۔۔ تو  جناب نیا بلاگ بنا لیا۔۔۔ بڑا آسان کام تھا اپنے نام کے ساتھ رجسٹریشن کرنا۔۔۔ لیکن مسئلہ تو بعد میں اٹھا کہ بھیا، ہمیں تو ڈیزائنگ کا “الف سے ذیڈ” تک کچھ نہیں آتا۔۔۔ وقار اعظم پھر سے مدد کے لیے آ ٹپکا۔۔۔ اور سب کچھ سیٹ کر دیا۔۔۔ اور نیا بلاگ کچھ ہی دیر میں چلتا کیا، تھیم بھی ڈال دی اور اردو بھی انسٹال کر دی۔۔۔ شکریہ وقار۔۔۔

اب مجھے وقار اعظم، اپنا نیا بلاگ اور نئے بلاگ کی نئی شکل بہت پسند آئی ہے۔۔۔ وقار اعظم اس لیے کہ سائیں بندہ ہے۔۔۔ سب کی مدد کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے۔۔۔ بلکہ بیٹھا بیٹھا مدد کر دیتا ہے۔۔۔ نیا بلاگ اس لیے پسند ہے کہ نیا ہے تو پسند آنا ہی چاہیے۔۔۔ نوی نکور چیز کسے اچھی نہیں لگتی۔۔۔ اور نئے بلاگ کی شکل کی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔ اچھی شکل کا تو میں ویسا ہی دیوانہ ہوں۔۔۔

اب بات یہ ہے کہ ہم اپنے “ورڈ پریس” کے بلاگ کو کہہ رہے ہیں “خدا حافظ”۔۔۔ اور لکھنا لکھانا، پڑھنا پڑھانا رہے گا نئے بلاگ میں۔۔۔ اردو سیارہ والوں کو ایک ای میل بھیج دی کہ جناب ایڈریس میں تبدیلی کر دیں۔۔۔ اب پتا نہیں کہ کب تبدیلی ہوگی۔۔۔

آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ اگر کسی مہربان نے بلاگ رول یا براوزر کے فیورٹس میں (اس کی توقع کم ہی ہے، لیکن پھر بھی۔۔۔) اگر میرا بلاگ محفوظ کیا ہے تو اس کا لنک تبدیل کر دیں۔۔۔

براہ مہربانی میرے پرانے بلاگ پر اب مزید تبصرے مت کیجیے۔۔۔ میری ساری پرانی تحاریر آپ کو اس بلاگ پر بھی ملیں گی۔۔۔ یہاں آئیے اور اپنے مفید تبصروں سے نوازیں۔۔۔  

نئے بلاگ کا ایڈریس یہ ہے: http://www.emraaniqbal.com







 

 





16 Comments

  1. آپکو یہ نیا بلاگ مبارک ہو۔

    ارادہ ہم نے بھی کیا تھا۔ اور اکاونٹ بھی بنایا تھا۔ لیکن جس بات سے آپ عاجز تھے ، اسی سے ہم بھگی عاجز ہوگئے۔

    لھذا پھر اپنے ارادے کو ترک کرنا پڑا اور ورڈپریس پر ہی اکتفاء کرنے لگے۔

    اللہ تعالیٰ کرے کہ آپکا یہ بلاگ اللہ تعالیٰ کی قربت کا سبب بنے ،

    ReplyDelete
  2. آپ کے نئے نویلے بلاگ پر میں شاید سب سے پہلا تبصرہ نگار ہوں گا تو چلو اس خوشی میں آپ منہ میٹھا کرائیں.
    نئے بلاگ کی مبارک باد قبول فرمائیں.
    یہ وقار اعظم تو واقعی نائس بندہ نکلا.

    ReplyDelete
  3. السلام علیکم ورحمتہ اللہ. میری طرف سے نئے بلاگ پر مُبارکباد کا ٹوکرا قبول کیجئیے اور اسکے بدلے میں عُمدہ سی تحاریر کا انتظار رہے گا.

    وقار بھیا سے ہم بھی کسی دن ملاقات کی تمنا رکھتے ہیں بس زرا فُرصت کا انتظار ہے. فیس بُک پر جناب کو ہم نے بھی کافی دیکھا ہے

    ReplyDelete
  4. سر جی بہت بہت مبارکاں نئے بلاگ کی ۔

    ReplyDelete
  5. نیا بلاگ مبارک ہو عمران ...

    ReplyDelete
  6. نئے بلاگ کی مبارباد قبول ہو۔

    ہائیں ۔ اسکا مطلب عمران بھائی یہ ہوا کہ اگر اردو سیارہ نے فوری طور پہ آپکا نیا بلاگ رجسٹر نہ کیا تو ہمیں آپکی اسقدر دلشین باتیں پڑھنے کے لئیے آپکے نئے بلاگ کا متواتر کھوج لگانا پڑے گا۔ بہرحال کچھ تو کرنا پڑے گا۔

    وقار اعظم واقعی بہے اچھے انسان ہیں ۔ مجھے انکی ایک بات بہت بھاتی ہے۔ جو سوچتے ہین بغیر کسی لگی لپیٹی کے کہہ دیتے ہیں۔ اور کھرے آدمی کی ایک پہچان یہ بھی ہوتی ہے۔

    اللہ تعالٰی انھیں یونہی دوسروں کی مدد پہ آمادہ رکھے ۔اور جزائے خیر دے۔

    ReplyDelete
  7. سلام بھائی
    نیا بلاگ شروع کرنے کی مبارک بعد وصول کیجئے

    ReplyDelete
  8. یہ جو کچھ عمران نے وقار کے لئے لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے میری طرف سے بھی سمجھ لیں کے میرے بلاگ کی جو اس وقت شکل سنوری ہوئی لگ رہی ہے وہ وقار اعظم کی ہی مرہون منت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وقار شکراً حبیبی :)

    ReplyDelete
  9. یہ کیا ہے؟
    یہ تو مولوی کا قصیدہ لکھ مارا آپ نے۔
    بڑا ہی نکما بندہ ہے جی۔
    اسی نکمے بندے نے میرا بلاگ بھی بنایا ہے۔
    بس غصہ آتا ہے اس پر کہ بندہ بڑا پیارا ہے۔

    ReplyDelete
  10. وقار بھائی نے کئی بلاگران کی مدد کی ہے نیا بلاگ بنانے میں

    ویل ڈن وقار

    ReplyDelete
  11. السلام علیکم
    ہماری طرف سے بھی مبارک ہو جناب
    وقار بھائی کا بھی شکریہ جنوں نے آپ کی مدد کی
    ویسے بلاگ بنانے میں محمد بلال بھی بہت مددکرتے ہیں
    مخلص اور اچھے انسان کم ہی ہوتے ہیں میری طرف سے ایک بار پھر مبارک ہو نئی بلاگ کی

    ReplyDelete
  12. عمران اقبالApril 26, 2011 at 5:22 PM

    سب قارئین کے خوش آمدید اور نیک تمناوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ اچھا لکھتا رہوں۔۔۔

    وقار بھائی کا جتنا شکریہ ادا کروں، اتنا کم ہے۔۔۔ لیکن پھر ایک بار کہنا چاہتا ہوں۔۔۔ کہ بہت بہت شکریہ میری مدد کے لیے۔۔۔ اللہ آپ کا بھلا کرے۔۔۔ آمین۔۔۔

    ReplyDelete
  13. عمران بھائی یہاں تو آپ نے میرا قصیدہ ہی لکھ ڈالا ہے۔ میں تمام تبصرہ نگاروں کا بھی مشکور ہوں کے آپ حضرات نےمجھ سے حسن ظن رکھا۔ اورعمران بھائی آپ کو نیا بلاگ مبارک ہو. دعا ہے کہ آپ اچھا لکھیں اور خوب لکھیں...

    ReplyDelete
  14. نئی بیٹھک مبارک ہو جناب بہت بہت ۔۔

    ReplyDelete
  15. تو آپ ہیں وہ فرشتہ صفت انسان ۔۔
    :)

    ReplyDelete
  16. عمران اقبالApril 28, 2011 at 4:16 AM

    شکریہ بلا امتیاز بھائی۔۔۔ آتے رہیے گا۔۔۔

    ReplyDelete

اگر آپ کو تحریر پسند آئی تو اپنی رائے ضرور دیجیے۔