عمرانیات » محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔

محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔

جمعہ, 11 مارچ 2011, 22:33 | زمرہ: میرا پسندیدہ کلام, میری ڈائیری, میرے گیت
ٹیگز:

 

ابھی ہنسنے کو دل چاہے۔۔۔

تو رو دینا۔۔۔

محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔

ابھی تم دل کو رہنے دو۔۔۔

ابھی چپ چاپ سہنے دو۔۔۔

ؐمحبت اب نہیں ہوگی۔۔۔

ابھی اشکوں کے ایندھن میں۔۔۔

ہمارے خواب جلتے ہیں۔۔۔

محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔

ابھی منزل کہاں کوئی۔۔۔

رہِ برباد میں ہوگی۔۔۔

محبت اب نہیں ہوگی۔۔

یہ کچھ دن بعد میں ہوگی۔۔۔

محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔

 



10 تبصرے برائے “محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔”

  1. 1افتخار اجمل بھوپال

    آج کی دنيا ميں محبت ہے ہی کہاں ؟ اور جسے محبت کہا جاتا ہے اس ميں اور دُشمنی ميں فرق کيا ہے ؟

  2. 2وسیم بیگ

    بھائی
    یہ محبت ہوتی کیا ہے
    اپنے مفادات کے لیے کسی کے جذبات سے کھیلنا ؟؟؟؟’
    محبت ہونی بھی نہیں چاہئیے

  3. 3Imran

    افتخار صاحب۔۔۔ محبت ہے تو۔۔۔ لیکن بہت زیادہ شکلوں میں ہے۔۔۔

    وسیم بھائی۔۔۔ مفادات کے لیے کسی کے جذبات سے کھیلنا تو واقعی محبت نہیں ہے۔۔۔ لیکن محبت ایک بڑا خوبصورت جذبہ ہے۔۔۔ بشرطیکہ سجی ہو۔۔۔ محبت ہونی چاھیے ورنہ زندگی میں کیا حسن رہ جائے گا۔۔۔

  4. 4Dr.Jawwad Khan

    ویسے سچی بات تو یہ ہے کہ میں انسانوں کے درمیاں محبت کو آج تک نہیں سمجھ سکا ہوں . جو زیادہ مناسب بات مجھے محبت کے بارے محسوس ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ایک سماجی تعلق ہے جو انسان اپنی ضرورت کو پوری کرنے کے لئے استوار کرتا ہے .ایک کاروباری شراکت داری کی طرح …جس پر شاعر لوگوں نے خواہ مخواہ میں محدب عدسے لگا دیے ہیں..

  5. 5بلاامتیاز

    عمران ۔۔
    میں تو اتنا ہی کہوں گا ۔۔
    ۔
    محبت تب نہیں ہوئی تو اب کیا ہو گی

  6. 6عمران اقبال

    ڈاکٹر جواد صاحب۔۔۔ اب میں کیا کہوں۔۔۔ آپ نے محبت کو کاروباری شراکت کا نام دے دیا۔۔۔ محبت کا معنی بڑا وسیع ہے۔۔۔ ہر انسان کو زندگی میں ساتھ چاہیے اور سچی محبت کا ساتھ مل جائے تو کیا ہی بات۔۔۔ زندگی خوبصورت ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔ سچی محبت میں تو نا “میں” ہوں اور نا “تم” ہو۔۔۔ بس “ہم” ہیں۔۔۔

    امتیاز بھائی۔۔۔ محبت اب نہیں ہو گی تو کب ہو گی۔۔۔؟؟؟ کر لو یار۔۔۔ ایک دو محبتیں کھڑکا ہی ڈالیں۔۔۔ میری دعا ہے کہ جس سے محبت ہو آپ کو۔۔۔ اس سے شادی بھی ہو جائے۔۔۔ کچھ دیر کے لیے ہی صحیح، افاقہ ضرور ہو گا۔۔۔ بس عشق سے دور رہیے گا۔۔۔ عشق لاعلاج مرض ہے۔۔۔

  7. 7وسیم بیگ

    بلکل محبت ایک بڑا خوبصورت جذبہ ہے لیکن اگر ماں باپ سے ہو بہن بھائی سے ہو لیکن آج کل تو جیسے ہی محبت کا نام آتا ہے ہمارے دماغ میں لڑکا لڑکی کا ہی خیال آتا ہے اور یہاں پر میں بھی بھائی جواد کی بات پر اتفاق کرتا ہوں ایسی محبت کو میں بھی آج تک نہیں سمجھ پایا بس جو سمجھا وہ یہ ہی کے ایسی محبت میں صرف مفادات ہی زیادہ ہوتے ہیں بہت کم ہی ایسی محبت ہو گی جو حواس اور ذاتی مفاد کی ملاوٹ سے پاک ہو اور جس میں تھوڑی سچائی ہو .اور محبت کی ساری کہانیاں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ ایک مرد، ایک عورت اور ان کے مابین ازلی کشش۔ جسے لوگ محبت کا نام دیتے ہیں………………….
    ویسے بھائی عمران یہ عشق میں اور محبت میں کیا فرق ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  8. 8عمران اقبال

    وسیم بھائی۔۔۔ محبت اور عشق میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔۔ کچھ لکھ رہا ہوں آجکل اس پر۔۔۔ جلد ہی پوسٹ کروں گا انشااللھ۔۔۔ پھر فرق واضح ہو جائے گا۔۔۔

  9. 9وسیم بیگ

    جی بھائی
    انتظار رہے گا

ٹریک بیکس

  1. 1. محبت اب نہیں ہوگی۔۔۔ | Tea Break
  2. 2. افتخار اجمل بھوپال
  3. 3. وسیم بیگ
  4. 4. Imran
  5. 5. Dr.Jawwad Khan
  6. 6. بلاامتیاز
  7. 7. عمران اقبال
  8. 8. وسیم بیگ
  9. 9. عمران اقبال
  10. 10. وسیم بیگ

تبصرہ کیجیے

 
error: خدا کا خوف کھاو بھائی، کیا کرنا ہے کاپی کر کے۔۔۔