عمرانیات » تم بھی، بروٹس۔۔۔!!!

تم بھی، بروٹس۔۔۔!!!

;-( کیانی صاحب۔۔۔ آپ بھی۔۔۔؟

کس پر تکیہ کریں اب جناب۔۔۔ آپ تو محافظ اعلٰی تھے۔۔۔ اور آپ بھی۔۔۔؟؟؟

کیوں کیانی صاحب۔۔۔ کیا اس دھرتی کا سپوت ہونے پر شرمندگی ہے۔۔۔؟؟؟

کیا غیور قوم کی بہادر فوج کے رہنما ہونے کا قلق ہے۔۔۔؟

کیانی صاحب۔۔۔ کیا  آپ بھی ہمارے سیاستدانوں جیسی سوچ رکھتے ہیں۔۔۔؟

کیا آپ بھی بس ہمیں چارنے ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔؟

کیوں کیانی صاحب۔۔۔ ایک اچھا مسلمان “انتہاء پسند” کب سے ہو گیا۔۔۔؟ بتائیے جناب۔۔۔

کیا نماز پڑھنے والا آپ کی فوج کے قابل نہیں۔۔۔؟

کیا سچ کہنے والے کو آپ کی فوج قبول نہیں کرتی۔۔۔؟

جواب دیجیے کیانی صاحب۔۔۔بریگیڈئیر علی کا قصور بتائیے۔۔۔

کیا ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے آپ کے سائیں مشرف سے کچھ سوال پوچھ لیے تھے۔۔۔؟

کیا یہ ان کا جرم ہے کہ وہ “پاکستان” کو “امریکی سرکار” کی غلامی سے آزاد دیکھنا چاہتے تھے۔۔۔؟

وڈے سائیں۔۔۔ سنا ہے کہ ان کی قید کا پروانہ بھی آپ نے جاری کیا ہے۔۔۔ اور آپ کو ان کی بڑے لوگوں سے خط و کتابت بھی نہیں بھائی۔۔۔

کیوں کیانی صاحب۔۔۔ کیوں۔۔۔؟؟؟

کیانی صاحب۔۔۔ مشکل وقت میں قوم کی نگاہ آپ پر تھی۔۔۔ اور آپ ہی۔۔۔!!! آپ بھی۔۔۔  :-$

😉  You too, Brutus…!!!



10 تبصرے برائے “تم بھی، بروٹس۔۔۔!!!”

  1. 1فارغ

    مشکل وقت میں اگر آپ کی نگاہ حضرت قبلہ جنرل کچھ بھی کیانی پر تھی تو انکا قسور تھوڑا ہی ہے،

  2. 2یاسرخوامخواہ جاپانی

    کیانی صاحب کیا کسی غیرت مند خلائی سیارے سے پاکستان میں تشریف لائے ہیں؟
    اسی فوج کی پیداوار ہیں جو سیاستدان بناتے ہو مٹاتے آئے۔
    کیانی صاحب پاکستانی عوام کے نہیں فوج کے محافظ ہیں۔

  3. 3درویش خُراسانی

    کیانی صاحب اگر اس عھدے پر پہنچے ہیں تو اسی سبب کہ اسکو اسلام کا نام نہیں لینا۔ ورنہ وہ بھی اس بریگڈیر کی طرح اندر ہوتے۔ اب اس نے نمک حرامی تو نہیں کرنی اپنے آقاء مشرف سے۔

    فوج میں ترقی صرف اسوقت جب غیرت اور اسلام سے ناطہ توڑ دیا جائے۔

  4. 4افتخار اجمل بھوپال

    مجھے اس خبر سے کوئی پريشانی اسلئے نہيں ہوئی کہ ہماری بيوروکريسی خواہ وردی ميں ہو يا بغير وردی کے اس ميں شاذ و نادر ہی کوئی شراب نہ پينے والا اعلٰی سطحوں پر پہنچتا ہے ۔ ضياء الحق کے زمانہ ميں چند شراب نہ پينے والے اعلٰی سطح پر پہنچنے ميں کامياب ہوئے تھے جو بعد ميں بند ہو گئے ۔ ميں تو صرف ايک بات جانتا ہوں کہ اگر عوام چاہتی ہے کہ اچھے حکمران آئيں تو پہلے خود خرافات چھوڑ کر اچھے بنيں

  5. 5ڈاکٹر جواد احمد خان

    جی ہاں جنرل کیانی بھی! لیکن اس میں حیرت کی کیا بات ہے؟

  6. 6وقاراعظم

    بس جی، ہمارے آرمی چیف کی نامزدگی امریکی منظوری سے ہی ہوتی ہے۔ تو وہ اپنے آقائوں کے خلاف کیسے جاسکتے ہیں۔۔۔

  7. 7فریدون

    السلام علیکم

    حضرت ضمیر جعفری کا مصراع ہے شاید اس طرح۔۔

    بیچارہ مردِ مجاہد بھی آخر پیٹ رکھتا ہے

    برگیڈیئر صاحب نے پہلے پیٹ پوجا کے مسملہ اصولوں کی خلاف ورزی کی اب بھگتیں

  8. 8سعد

    یعنی آپ بھی خوش فہمی میں مبتلا تھے ابھی تک؟

  9. 9عمران اقبال

    جناب۔۔۔ ایک موہم سے امید باقی تھی۔۔۔ کہ چلیں زرداری، شریفوں اور الطاف بھاءی وغیرہ سے تو کوءی امید نہیں رہی۔۔۔ چلیں اپنی فوج تو ہے نا جو قوم کی نگہبان ہے۔۔۔ جو قوم کا سوچتی ہے۔۔۔ لیکن آج کل جو ہو رہا ہے۔۔۔ مجھے تو یقین ہو گیا ہے کہ ہماری فوج کے سرکردہ افراد ان سیاستدانوں سے بھی زیادہ کرپٹ اور بے ایمان ہیں۔۔۔
    جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے۔۔۔
    ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( ;-( (N) (N) (N) (N) (N)

ٹریک بیکس

  1. 1. فارغ
  2. 2. یاسرخوامخواہ جاپانی
  3. 3. درویش خُراسانی
  4. 4. افتخار اجمل بھوپال
  5. 5. ڈاکٹر جواد احمد خان
  6. 6. وقاراعظم
  7. 7. فریدون
  8. 8. سعد
  9. 9. عمران اقبال
  10. 10. تم بھی، بروٹس۔۔۔!!! | Tea Break

تبصرہ کیجیے

 
error: خدا کا خوف کھاو بھائی، کیا کرنا ہے کاپی کر کے۔۔۔