بلاگنگ کا ایک سال
لکھنا شوق ہے۔۔۔ لیکن لکھنا آتا ہی نہیں تھا۔۔۔ اب بھی نہیں آتا۔۔۔ بس کوشش کرتا ہوں کہ اپنے الفاظ احباب تک پہنچا سکوں۔۔۔ بڑی مشکل سے پہلی تحریر لکھی۔۔۔ پھر دوسری اور پھر تیسری۔۔۔ اور آج اپنے بلاگ کے پورے ایک سال ہونے پر اپنی ترانویں تحریر لکھ رہا ہوں۔۔۔
سال ہوگیا بلاگنگ کرتے۔۔۔ پہلا تبصرہ “افتخار اجمل صاحب” کا تھا۔۔۔ جس نے مجھے مزید لکھنے کی رغبت دلائی اور ہمت افزائی کی۔۔۔ پھر کارواں بنتا رہا۔۔۔ اور آج بلاگرز کے جمِ غفیر میں مجھ ناچیز کو کوئی ایک لکھاری کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔۔۔
کیا کیا نا لکھا۔۔۔ مذہب پر اپنے جنون کا احوال، پاکستان کے بارے میں کچھ تجزیے، بلاگستان کے ماحول پر “پرمغز” تحاریر، کچھ اپنی ذاتی تجربات۔۔۔ اور کچھ فضول بندوں پر تنقید۔۔۔ کیا کیا نا لکھا۔۔۔!!!
اب ایسا لگ رہا ہے کہ لکھتے لکھتے الفاظ ہی ختم ہو گئے۔۔۔ کیا لکھوں، کیوں لکھوں، کس کے لیے لکھوں۔۔۔ کیا میرے الفاظ کی کچھ اہمیت ہے۔۔۔ کیا میرے الفاظ کسی کی سوچ بدل پائے ہیں۔۔۔ کیا میری تحاریر کسی ایک شخص کے لیے ہی معاون ہو پائی ہیں۔۔۔؟ اتنے سوال۔۔۔ اور حسب معمول، میرا کورا دماغ۔۔۔
بلاگنگ کا مقصد کیا ہے۔۔۔؟ کیا میں اپنی ذاتی سوچ اور تجربات کو قارئین کے ساتھ بانٹ سکتا ہوں۔۔۔ کیا میں اپنے مصائب دنیا کے سامنے لا سکتا ہوں۔۔۔ اور کیا دنیا میرے مصائب پر توجہ دے سکتی ہے۔۔۔؟ کیا مجھے میری مشکلات کے حل میرے مبصرین دے سکتے ہیں۔۔۔ ؟ پھر وہی بات۔۔۔ بلاگنگ کا صحیح مقصد میں سمجھ ہی نہیں پا رہا۔۔۔
کیوں لکھتا ہوں جب لکھتے ہوئے بھی سوچنا پڑتا ہے کہ زندگی کا فلاں پہلو، میری سوچ اور میرے نظریات دنیا کے سامنے لانے والے نہیں۔۔۔ خود تک چھپا کر رکھنا بہتر ہے۔۔۔ تو کیا فائدہ میرے لکھنے کا۔۔۔ جب کسی سے زبانی کہہ نہیں سکتا، اپنا آپ کسی سے بانٹ نہیں سکتا تو پھر لکھنے میں بھی “پراکسی” کیوں لگانی پڑ رہی ہے۔۔۔ کیوں میں کسی بھی طریقے سے خود کو دنیا کے سامنے نہیں رکھ پا رہا۔۔۔ کیوں لکھتے لکھتے، میرے الفاظ میرا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔۔۔۔
میں واقعی بلاگنگ کی صحیح روح کو سمجھ ہی نہیں پا رہا۔۔۔
ہاں بلاگنگ کا فائدہ کسی حد تک یہ ہوا کہ مجھے کچھ ایسے احباب مل گئے، جن سے دوستی کرنا ہی میرے لیے باعث فخر ہے۔۔۔ میرا دل چاہتا کہ کاش میں ان حضرات سے ملوں اور ان سے بہت کچھ سیکھوں۔۔۔ ان سے باتیں کروں اور ان کی باتیں سنوں اور سیکھتا رہوں۔۔۔
باتیں تو ایویں کی چلتی ہی رہتی ہیں۔۔۔ میں باتوں باتوں میں اپنے بلاگ کو سالگرہ مبارک کہنا نا بھول جاوں۔۔۔ تو اے میرے پیارے بلاگ، تو جیے ہزاروں سال۔۔۔ شیر لگا ایں سوہنیا۔۔۔
دل چاہ رہا ہے کہ اپنے بلاگ کے بارے میں کچھ اعدادوشمار آپ سے شئیر کروں۔۔۔ تو دل چاہے تو پڑھ لیں۔۔۔ نا چاہے تو نظر انداذ کر یں۔۔۔
22اگست 2010 سے 22 اگست 2011 تک:
کل تحاریر : 93
کل تبصرے : 770
بلاگ پڑھا گیا : تقریبا 13،000 مرتبہ
1شعیب صفدر
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 5:53
سالگرہ مبارک ہو!! اور مزید لکحتے رہو!
2سعید
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 6:46
سال گرہ مبارک بھائی!
بلاگنگ کی روح ابھی واضح نہیں ہوئی ہے اس لئے بغیر سمجھے لکتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ بلاگنگ کے دو فائدہ ہیں ایک ارد گرد کی وہ باتیں جن کو ایک عام آدمی نظر انداز کر دیتا ہے بلاگر نہ صرف ان کو پکڑتا ہے بلکہ ان سے نتیجے بھی نکالنے لگتا ہے۔۔۔ دوسرے یہ کہ تحریر و انشاء کے بے شمار اسلوب ہیں جنکی تعلیمی زمانہ میں مشق نہیں ہوپاتی لیکن بلاگ پر یہ ساریں مشقیں کی جاسکتی ہیں۔ کل ملا کے بلاگ لوح طفل ہے جس پر وہ جو من مین آتا ہے لکھتا جاتا ہے
3مطلوب
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 6:53
السلام اعلیکم
بلاگنگ کی سالگرہ مبارک ہو.
4سعد
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 6:57
مبارک ہو جناب۔ لکھتے رہیے لکھنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔
5محمد سلیم
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 7:22
سالگرہ مبارک ہو، لکھتے رہیئے، آپ نا صرف اچھا بلکہ بہت ہی اچھا لکھ رہے ہیں۔
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے کا اصول اپنائیے اور محبت کے اس پیغام کو عام کرتے رہیئے۔
اور وہ تحریر تو آپ نے بھی بڑے فخر سے اپنے بلاگ پر لگائی تھی کہ ہمارے الفاظ آئندہ نسلوں کیلئے امانت ہیں۔ بس اس راہنما اصول کو یاد رکھنا ہوگا۔
6یاسر خوامخواہ جاپانی
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 7:23
سالگرہ مبارک ہو۔
لکھتے رہا کریں ۔
آپ کا شمار اچھے تے سچے لکھاریوں میں ہوتا ہے۔
7نورمحمد
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 9:53
مبروک محترم . . . اللہ کرے زور قلم اور ژیادہ . . .
8ڈاکٹر جواد احمد خان
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 10:39
بلاگ کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو اور دعا ہے کہ ایسے بیشمار دن آئیں.
9بلاامتیاز
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 11:36
سالگرہ مبارک .
اب بلاگ کی سالگرہ بھی اپنی شادی کی سالگرہ کی طرح باقاعدگی سے مناتے رہیے گا
10Burhan
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 15:28
Masha Allah
Mubaraq ho aur Allah tala aur samajh bujh atta karay
Likhtay rahoo aur acha likhtay rahoo
🙂
Khush rahoo aur yeh bhi jaan loo ke bohat sari achi cheezain, loog, rishtay abhi bhi baqi hain 🙂
11وفا انجم برطانیہ
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 17:38
آپ کو بلاگ کی سالگرہ بہت بہت مبارک ھو… ::) 😆
کوشش کیا کریں کہ آپکی ہر تحرہر دوسری تحرہر سے اچھی ھو….
12حجاب
تبصرہ بتاریخ 23 اگست 2011 بوقت 23:16
بلاگ کی سالگرہ مبارک ۔۔۔
13وسیم بیگ
تبصرہ بتاریخ 24 اگست 2011 بوقت 0:01
سلام بڑے بھائی
بلاگ کی پہلی سالگرہ مبارک ہو.اور الله کرے یہ سفر ایسے ہی چلتا رہے آمین
14fikrepakistan
تبصرہ بتاریخ 24 اگست 2011 بوقت 1:36
میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھہ ہیں، حق اور سچ لکھتے رہئیے۔
15عمیر ملک
تبصرہ بتاریخ 24 اگست 2011 بوقت 2:26
بلاگ کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔۔۔۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
16وقاراعظم
تبصرہ بتاریخ 24 اگست 2011 بوقت 9:39
بہت مبارک ہو جناب، دعا ہے کہ بلاگ یونہی ترقی کرتا ہے۔ خدا آپ کو حق اور سچ لکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔
17عامر شہزاد
تبصرہ بتاریخ 24 اگست 2011 بوقت 21:57
آپ کو بلاگ کی سالگرہ مبارک بہت بہت مبارک ہو۔ اپنے بلاگ کی تو یاد ہی نہیں!
خیر، لکھتے رہیں اور خوش رہیں۔
18عمران اقبال
تبصرہ بتاریخ 26 اگست 2011 بوقت 5:43
سب دوستوں کے تبصروں اور دعاوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ کوشش کروں گا کہ اچھا لکھوں اور یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے۔۔۔
والسلام۔۔۔